سپنا خان بازیابی کیس، سی آئی اے کو تفتیش دس روز میں مکمل کرنے کا حکم

Sapna Khan

Sapna Khan

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سپنا خان بازیابی کیس کی تفتیش سی آئی اے کو دس روز میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ ملزم کوئی بھی ہو وی آئی پی طریقے سے تفتیش کی اجازت نہیں دیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹسس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ پولیس سپنا خان اغوا کیس میں نامزد ملزم دوست محمد کھوسہ سے تفتیش نہیں کر رہی بلکہ انہیں پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ کیس کی تفتیش جاری ہے،تفتیش مکمل کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔عدالت نے استفسار کیا کہ دوست محمد کھوسہ کتنی مرتبہ تھانہ میں آئے پولیس نے بتایا کہ دوست کھوسہ تین مرتبہ بیان قلمبند کرانے کے لیے آئے عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ اس کیس کو عام کیسز کی طرح ڈیل کیا جائے۔

ملزم کوئی بھی ہو پروٹوکول طریقے سے تفتیش کی اجازت نے دیں گے اور عدالت نے سی آئی اے کو دس روز میں کیس کی تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔