سردار مقصود الزماں کی متنازعہ نامزدگی پر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سندھ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

PTI

PTI

کراچی : پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سندھ کی قیادت میں شدید اختلافات کے باعث پارٹی دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی صدر اور جنرل سیکریٹری میں شدید اختلافات کی وجہ کراچی کے صدر کی نامزدگی ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے صدر سردار مقصود الزماں نے جنرل سیکریٹری سید رضوان جاوید شاہ سے مشاورت کے بغیر طاہر شاہ نامی شخص کو کراچی ڈویژن کا صدر نامزد کردیا جبکہ پارٹی کے قائد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سندھ کے صدر اور جنرل سیکریٹری کو اختیار دیا تھا کہ پارٹی کی تنظیم سازی کے لئے باہمی مشاورت ضرور کی جائے۔

ذرائع کے مطابق ایک شخص کی وجہ سے پارٹی کی تقسیم سے کارکنان میں شدید بے چینی اور مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں حالیہ ہونے والے عام انتخابات میں اہم لوگوں کو نظر انداز کرنے سے پہلے ہی پارٹی کے بڑے نام پارٹی کو چھوڑ چکے ہیں۔

پارٹی قیادت نے آمرانہ فیصلوں کے خلاف اس بار اگر کوئی ٹھوس کاروائی نہ کی تو باقی ماندہ رہنماء و کارکنان پارٹی کو خیر باد کہہ دیں گے ۔ذرائع نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی آئندہ ہفتے کراچی آمد کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دے رہے ہیں اس حوالے سے ان کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

پچھلے ہفتے انصاف ہائوس کراچی میں بھی ایک اجلاس ہوا تھا جو ہلڑ بازی کی نظر ہوگیا دنوں دھڑے استقبال کی بھر پور تیاریاں کررہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق سید رضوان جاوید شاہ اور اُن کی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔

سنیئر اور نظریاتی کارکنان ان کے ساتھ ہیں اور مرکز ی رہنمائوں کا بھی تعاون انہیں حاصل ہے۔

جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری