رواں ہفتے کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

Dry Weather

Dry Weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) اس ہفتے کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا محکمہ موسمیات کے مطابق اس ہفتے کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں بارش کے بعد موسم ٹھنڈا ہو گیا ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

استوراورگرد ونواح میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد خنکی بڑھ گئی ہے، شہریوں نے ہلکے کپڑوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔پنجاب اور سندھ میں ہلکی سردی سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے، ادھر بلوچستان کے میدانی علاقوں میں بھی گرمی کچھ کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔