سعودی سفیر کی اقوام متحدہ کے امن مندوب سے یمنی بحران پر بات چیت

Muhammad bin Saeed Al Jaber

Muhammad bin Saeed Al Jaber

دبئی (اصل میڈیا ڈیسک) یمن میں تعینات سعودی عرب کے سفیر اور یمن میں مملکت کے تعمیر نوکے پروگرام کے جنرل سپروائز محمد بن سعید آل جابر نے الریاض میں اقوام متحدہ کے یمن میں امن مشن کے سربراہ مارٹن گریفیتھس سے ملاقات کی۔

سعودی سفیر اور’یو این’ مندوب کے درمیان ہونے والی بات چیت میں یمن کے موجودہ بحران، جنگ زدہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر کو کی سرگرمیوں اور یمنی حکومت اور عبوری انقلابی کونسل کے درمیان الریاض معاہدے پرعمل درآمد کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔