سعودی عرب کی گستاخانہ خاکوں کی مذمت ، اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش مسترد

Saudi Foreign Ministry

Saudi Foreign Ministry

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ امن کے پیامبر حضرت محمد بن عبداللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یا کسی بھی دوسرے رسول کے متعلق گستاخانہ خاکوں کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ اس کے ساتھ مملکت اسلام کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے کی ہر کوشش مسترد کرتی ہے۔

یہ بات منگل کے روز سعودی وزارت خارجہ کے ایک ذمے دار ذریعے نے بتائی۔

ذریعے نے مزید بتایا کہ “سعودی دہشت گردی کی ہر کارروائی کو قابل مذمت شمار کرتا ہے خوا اس کا مرتکب کوئی بھی ہو۔

مملکت اس بات پر زور دیتی ہے کہ فکری اور ثقافتی آزادی کو احترام، رواداری اور امن کے تابع ہونا چاہیے۔ نفرت، تشدد اور انتہا پسندی کو جنم دینے والی تمام کارروائیوں اور افعال کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے جو دنیا کی اقوام کے بیچ مشترکہ باہمی بقا اور متبادل احترام کو نقصان پہنچاتے ہیں”۔