سعودی عرب: منشیات اسمگلنگ میں ملوث پاکستانی کا سر قلم

Saudi Arabia

Saudi Arabia

ریاض (جیوڈیسک) سعودی وزارت داخلہ کے مطابق پاکستانی شہری پیٹ میں بڑی تعداد میں منشیات کے کیپسول رکھ کر اسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ جرم ثابت ہونے سر قلم کرنے کی سزا سنائی گئی۔

جس کے بعد نئے سال کے بعد سے اب تک سر قلم کئے گئے غیر ملکیوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ 2014 میں سعودی عرب میں 85 غیر ملکیوں کے سر قلم کیے گئے تھے۔ جن میں 13 پاکستانی شامل تھے۔