سعودی عرب پر حوثیوں کا حملہ، امارات اور قطر کی مذمت

Saudi Arabia and Qatar

Saudi Arabia and Qatar

قطر (اصل میڈیا ڈیسک) سعوی عرب کے سرحدی علاقے جازان پر ایران نواز حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائل حملے کے بعد متحدہ عرب امارات اور قطر نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

امارات نیوز کے مطابق ہفتے کے روز ابو ظبی وزارت خارجہ نے پریس کو جاری ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب میں جازان کے علاقے میں حوثی گروپ کا بیلسٹک میزائل حملہ قابل مذمت اقدام ہے۔ اس حملے میں دو عام شہری مارے گئے تھے۔

امارات کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امارات نے حملے کو خطرناک پیش رفت اور ایک بزدلانہ اقدام قرار دیا ہے، جس میں شہری املاک اور ان کی جانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں حوثی ملیشیا کے حملوں کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

وزارت نے خارجہ نے ان حملوں پر سعودی عرب کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی مکمل یکجہتی کی بھی تجدید کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امارات سلامتی اور استحکام کو لاحق ہر خطرے کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

درایں اثنا قطر نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے جازان علاقے پر حملہ ناقابل قبول اور قابل مذمت اقدام ہے۔

قطری وزارت خارجہ نے اس حملے کو تمام بین الاقوامی اصولوں اور قوانین کی خلاف ورزی پر مبنی اقدام قرار دیا جس میں شہریوں کی جان ومال کو نشانہ بنایا گیا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل حوثی ملیشیا نے یمن کے علاقے جازان پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا تھا جس میں دو افراد جاں بحق اور کم سے کم سات زخمی ہوگئے تھے۔