سعودی عرب، تارکین وطن کو 3 نومبر تک قانونی درجہ حاصل کرنیکا حکم

Saudi Arabia

Saudi Arabia

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب نے غیرقانونی تارکین وطن کو قانونی درجہ حاصل کرنے کے لیے تین نومبر تک مزید مہلت دے دی ہے۔ سعودی حکومت نے غیرقانونی تارکین وطن کو حکم دیا ہے کہ وہ تین نومبر تک قانونی درجہ حاصل کر لیں بصورت دیگر انہیں ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

یہ مہلت تین ماہ پہلے ختم ہونے والی مہلت کے بعد جاری کی گئی ہے۔ سعودی عرب میں پاکستانیوں سمیت ہزاروں ایسے لوگ کام کر رہے ہیں جن کے پاس اپنے قیام کی مکمل قانونی دستاویزات موجود نہیں ہیں۔