سعودی عرب کی 40 فی صد آبادی کو کرونا ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی

Saudi Arabia Ministry of Health

Saudi Arabia Ministry of Health

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مملکت میں کرونا وبا پر قابو پانے کے لیے جاری ویکسی نیشن مہم کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور اب تک 40 فی صد آبادی کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کرونا ویکسین کی دوسری خوراک 60 سال کی عمر کے افراد کو دی جا رہی ہے۔

وزارت صحت کے ایک ذریعے نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ کرونا ویکسین کی دوسری خوراک حلد ہی دوسری عمر سے طبقات کو بھی دینے کا عمل شروع ہوجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیسنرکے فعال مریضوں، گردوں کے مریضوں، اعضا کی پیوند کاری کے عمل سے گذرنے والے افراد کو کرونا ویکسین کی دوسری خوراک دی جائے گی۔