سعودی عرب : ڈی پورٹ غیر ملکیوں سے اخراجات وصول کرنے کا اعلان

Saudi Arabia

Saudi Arabia

سعودی عرب(جیوڈیسک) نے ڈی پورٹ ہونے والے غیر ملکیوں سے اخراجات وصول کرنے کا اعلان کر دیا ہے، نئے فیصلے کا اطلاق پاکستان سمیت تمام ممالک پر ہوگا۔ریاض سعودی کابینہ نے نیا قانون منظور کیا ہے۔

جس کے تحت غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں رہنے والے لوگوں کو ڈی پورٹ کیے جانے پر ہونے والے اخراجات حکومت برداشت نہیں کرے گی۔ سعودی وزارت محنت کے مطابق یہ اخراجات تارکین وطن کے ملازمتی ادارے اور سپانسرز برداشت کریں گے۔ نئے فیصلے کا اطلاق پاکستان، سری لنکا، انڈونیشا اور فلپائن سمیت تمام ملکوں کے لوگوں پر ہوگا۔