سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند متنازع ہوگیا

Saudi Arabia

Saudi Arabia

سعودی عرب (جیوڈیسک) میں رمضان کا چاند متنازع ہو گیا، علما کا کہنا ہے کہ روزے ایک دن تاخیر سے شروع ہوئے، شوال کا چاند نظر نہ آنے پر اٹھائیس روزوں کے بعد عید کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ سعودی عرب میں منگل کوشوال کا چاند نظرنہیں آیا جس کے بعد سعودی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ آج انتیسواں روزہ ہوگا۔

سعودی عرب میں منگل کو چاند نظرآنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ تاہم چاند نظرآنے کے حق میں گواہیاں موصول نہ ہوئیں۔ علما کا کہنا ہے روزے ایک دن تاخیر سے شروع ہوئے۔ اگر چاند دکھائی دیتا تو سعودی عرب میں رمضان کا یہ مہینہ انتیس کے بجائے اٹھائیس روزوں پر مشتمل رہ جاتا۔