سعودی عرب میں دہشت گردی کے 38 ملزمان کو قید اور ملک بدری کی سزا

Saudi Arabia Court

Saudi Arabia Court

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کی ایک خصوصی فوجداری عدالت نے دہشت گردی اور متعدد الزامات میں قصوروار ثابت ہونے کے بعد کل 41 ملزمان میں سے 38 کو قید اور ملک بدری کی سزائیں سنائی ہیں۔

ان ملزمان پر منہج کتاب و سنت کے برخلاف انتہا پسندانہ نظریات اختیار کرنے ،دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے مالی اعانت فراہم کرنے ، دہشت گرد تنظیم قائم کرنے، لوگوں کو اس میں بھرتی کرنے، کچھ کو ایک انتہا پسند تنظیم کے ہاتھ پر بیعت کرنے، ملک میں بد امنی پھیلانے اور ملک کے نظم ونسق میں خلل پیدا کرنے کے لیے لٹریچر تقسیم کرنے اور دیگر جرائم کے الزامات عاید کیے ہیں۔

عدالت نے پہلے ملزم کو 25 سال قید دوسرے کو 20 سال اور تیسرے ملزم کو 15 سال قید کی سزا دینے کا فیصلہ کیا۔