سعودی عرب : طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 16 افراد جاں بحق

Saudi Arabia

Saudi Arabia

جدہ(جیوڈیسک) سعودی عرب میں جمعہ سے جاری طوفانی بارشوں اور سیلاب سے سولہ افراد جاں بحق ہوگئے۔سعودی عرب اور اس کی پڑوسی خلیجی ریاستوں میں جمعہ کو بارش کا سلسلہ شروع ہوا ،جس کے دوران منگل تک تیرہ افراد جاں بحق ہو گئے تھے،آج مزید تین افراد جاں بحق ہوئے ، چار افراد لاپتا ہیں۔

اومان میں دوافراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے ۔ سعودی عرب میں پچیس سال کے دوران اپریل کے مہینے میں یہ شدید بارشیں ہیں۔ ٹی وی فوٹیج میں کاروں کو سیلابی ریلے میں بہتے ہوئے اورلوگوں ایک دوسرے کو بہ جانے سے بچاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ جبکہ بعض افراد جان بچانے کے لیے درختوں پر چڑھے ہوئے ہیں ۔ جدہ میں 2009 میں123 افراد طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہوگئے تھے۔