سعودی عرب، امارات، امریکا اور برطانیہ کی سوڈان کے لیے اقوام متحدہ کے امن اقدام کی حمایت

Sudan Protest

Sudan Protest

سوڈان (اصل میڈیا ڈیسک) سوڈان میں اقوام متحدہ کے ڈائیلاگ اقدام کے لیے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا اور برطانیہ نے حمایت کرتے ہوئے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ چاروں ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں سوڈانی فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ انتقال اقتدار کی پرامن منتقلی کا عمل بحال کرنے کا موقع ضائع نہ ہونے دیں۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان میں اقوام متحدہ کا اینی شیٹیو جمہوریت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چاروں ممالک سوڈانی عوام کی خواہشات، آزادی اور خوشحالی کو مستحکم کرنے کے لیے کے لیے کوششیں جار رکھیں گے۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے سوڈانی فریقوں کو بھی مذاکرات کے موقع پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا اور کہا کہ وہ سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن کے میں پیش رفت کے لیے تعاون کے منتظر ہیں۔

افریقا کے لیے امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن کے معاون خصوصی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ سوڈان میں سول رہ نماؤں اور خود مختار کونسل کے ارکان کے ساتھ سوڈان میں ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں سوڈان کے حوالے سے امریکی پالیسی کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

مولیٰ فا نے اس پر زور دیا کہ اگر سوڈان میں سیکیورٹی فورسز اور دوسرے بندوق برداروں کی طرف سےمظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال نہ روکا گیا تو امریکا دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ نہیں دے گا۔

دریں اثنا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹنی گوٹریش نے منگل کو سوڈان کے حریف دھڑوں سے بات چیت پر زور دیا۔انہوں نے سوڈان میں جلد از جلد انتخابات کرانے اور اختیارات سول انتظامیہ کے حوالے کرنے پر زور دیا۔