بڑا سعودی سرمایہ کار تمیمی گروپ پاکستان پہنچ گیا، پرتپاک استقبال پتیاں نچھاور

Pak Saudi

Pak Saudi

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے معروف 42 کمپنیوں پر مشتمل بڑے سرمایہ کار تمیمی گروپ نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جس کیلیے تمیمی گروپ کے چیئرمین شیخ طارق علی عبداللہ التمیمی اور خالد تمیمی پاکستان پہنچ گئے۔

تمیمی گروپ کے چیئرمین شیخ طارق علی عبداللہ التمیمی اور خالد تمیمی کا کہنا ہے ان کے دورے کامقصدپاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے مواقع دیکھنا ہیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر تمیمی گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین شیخ طارق علی عبداللہ التمیمی ،خالد تمیمی کا سردار محمد الیاس خان بورڈ ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز تمیمی گروپ،سردار تنویر الیاس خان چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ، ڈاکٹر سردار راشد الیاس خان، سردار عمر تنویر خان، سردار احمد صغیر، راجہ عبدالعزیز، سردار افتخار، چوہدری نصیر احمد، غوث قادری، سردار صغیر چغتائی، محمود کھوکھر، محمد امجد اور دیگر اہم شخصیات نے استقبال کیا۔

اس موقع پر شیخ طارق علی عبداللہ التمیمی اور خالد تمیمی کو پھولوں کے ہار پہنائے۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اسلام آباد ایئر پورٹ پر استقبال کیلئے آنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شیخ طارق علی عبداللہ التمیمی نے کہا کہ میں آپ کا ممنون ہوں۔ پاکستانی سعودی عرب میں بھی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز پاکستان اور پاکستانیوں سے بہت پیار کرتے ہیں وہ اس اسلامی ملک کو اپنے لئے قوت اور طاقت سمجھتے ہیں۔ ہم سعودی کبھی بھی پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔