ترازو عدل و،قانون سب کے لئے برابر ہے،سعید الحسن رضوی

اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدوار حلقہ NA-55سعید الحسن رضوی نے کہا کہ ملک کو اہل ،دیانتدار اور مخلص قیادت کی ضرورت ہے۔ترازو عدل ،قانون سب کے لئے برابر ہے،اگر قوم نے حکمت و دانش کا مظاہرہ نہ کیا تو کرپٹ لوگ مسلط ہوجائیں گے۔

عوام کے حقوق پر غاصبانہ قبضہ جما لے گے ،جس کی تمام طرح ذمہ داری عوام پر ہوگی،لہذا اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرتے ہوئے،ملک کو صالح قیادت دلوائیں اور کرپٹ لوگو ں کو قرار واقعی سزا دلو ائیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈھوک حسو میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اکال گڑھ میں مخالفین کی جانب سے بینرز اور پوسٹر پھاڑنے کے اقدام کے جواب میں سعید الحسن رضوی کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے ۔ہمت اور لگن سے اپنے مشن کو آگے بڑھاتے رہیں گے ۔علاوہ ازیں انہوں نے ڈھوک رتہ میں مقامی نمائندگان سے ملاقات کی۔اور حلقے کے سیاسی امور پر تبادلہ خیا ل کیا۔