شیڈول تبدیل : سندھ میں سی این جی اسٹیشن کل بھی بند رہیں گے

CNG stations closed

CNG stations closed

کراچی (جیوڈیسک) سندھ والے کل صبح 8 بجے سی این جی ملنے کی غلط فہمی میں نہ رہیں، کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز جمعے کو بھی بند رہیں گے۔ سوئی سدرن ترجمان کے مطابق گیس کی قلت کے باعث رواں ہفتے سی این جی کی بندش کے شیڈول میں تبدیلی کرنی پڑی اور اب جمعے کے بجائے سی این جی پمپ ہفتے کو کھلیں گے۔

سندھ میں آج صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کیلئے سی این جی کی بندش کا شیڈول تھا جسے اب بڑھا کر 48 گھنٹے کردیا گیا ہے۔ کراچی میں سی این جی کی بندش کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کرنے والے بھی شدید متاثر ہوتے ہیں کیونکہ شہر میں 80 فیصد سے زائد بسیں سی این جی پر چلتی ہیں۔