دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

Sri Lanka, Pakistan

Sri Lanka, Pakistan

شارجہ (جیوڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میں سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ سری لنکن ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ اوس کی وجہ سے کیا ہے کیونکہ دوسری اننگ میں بائولنگ کافی مشکل ہو جاتی ہے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بتایا کہ اگر میں ٹاس جیتا تو پہلے بیٹنگ ہی کرتا، اوس سے کچھ خاص فرق نہیں پڑے گا۔ ہمارے بائولرز کو اچھی بائولنگ کرنا ہو گی۔