دوسرا ٹی 20 : پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دیدی

Pakistan - England

Pakistan – England

لندن (جیوڈیسک) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو دوسرے ٹی 20 میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ لو بارو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں پر 116 رنز بنائ۔

نین عابدی نے 45 اور ثنا میر نے 31 رنز بنائے۔ جواب میں انگلش ٹیم 115 رنز پر آل آوٹ ہو گئی۔ سعدیہ یوسف اور بسمہ معروف نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ یہ انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی انگلینڈ کیخلاف پہلی فتح ہے۔