کے سی سی اے زون V کی جانب سے سعید جبار انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے

کراچی : کے سی ۔سی اے زون V کی جانب سے سعید جبار انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں کے ۔سی ۔سی ۔اے زون V کے 24 کلبس لانڈھی فرینڈز ، کورنگی الفتح ، پاک کورنگی ، بلال فرینڈز ، لانڈھی جیم خانہ ،پیرامائونٹ کرکٹ کلب ، او کے اسپورٹس ، پرنس امتیاز کرکٹ کلب۔

رمضان جیم خانہ ، نیو اسٹار کرکٹ کلب ، قمر عباس کرکٹ کلب ، لانڈہی جیم خانہ کولٹس ، الفلاح جیم خانہ ، کورنگی فرینڈز کولٹس ،شاہدیوسف کرکٹ کلب ،بلال جیم خانہ ، فضل حسین میموریل کرکٹ کلب ، قاسمی اسپورٹس ، رائل کرکٹ کلب ، ریمبو کرکٹ کلب۔

کورنگی جیم خانہ ، پاک اسٹوڈنٹس ، سن رائز کرکٹ کلب اورمسلم اسپورٹس کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ بلال فریڈز اور کورنگی فرینڈز کولٹس کے درمیان پاک کورنگی گرائونڈ پر بروز اتوار کھیلا جائے گا۔

میچ کا افتتاح KCCA کونسل کے سابق رکن عمر صدیقی کرینگے افتتاحی تقریب کی صدارت KCCA کے سابق سیکریٹری پروفیسر اعجاز فاروقی کرینگے واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کی کوئی انٹری فیس نہیں ہے اور گیندیں بھی ٹورنامنٹ کمیٹی فراہم کرے گی۔