سہون شریف : حضرت لعل شہباز قلندر کا سالانہ عرس آج سے شروع

Sehwan Sharif

Sehwan Sharif

سہون شریف (جیوڈیسک) میں حضرت لعل شہباز قلندر کا سات سو اکسٹھواں سالانہ عرس آج سے شروع ہو رہا ہے۔ تین روزہ عرس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔ عرس میں شرکت کے لئے آئے لاکھوں زائرین کوپانی کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

زائرین کی سیکیورٹی کے لئے واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔ زائرین کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک پولیس سرعام لوٹ مار کر رہی ہے۔