منتخب وزیر اعظم سے استعفیٰ کا عمران اور قادری کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے ۔عصمت انور محسود

Pakistan Muslim League (N)

Pakistan Muslim League (N)

کراچی (عصمت انور محسود) پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی کے رہنماء عصمت انور محسود نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ منتخب وزیر اعظم سے استعفیٰ کا عمران اور قادری کا مطالبہ غیر آئینی و غیر جمہوری ہے ،احتجاج اور دھرنے کے ذریعے آزادی اور انقلاب کا نعرہ لگانے والے عمران خان اورطاہر القادری ملک کی تباہی اور قوم کو غلامی کی دلدل میں دھکیلنا اور فسادبرپا کرنا چاہتے ہیں قوم ان کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

دھرنا اور احتجاج کی سیاست کرنے والوں سے عصمت انور محسود نے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کو ترقی سے روکنے کی اپنی پالیسی ترک کرکے ملک کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے حکومت کا ہاتھ بٹائیں انتخابی اصلاحات سمیت تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے بے جا ضد کو چھو ڑ کر احتجاج اور دھرنا ختم کای جائے عصمت انور محسود نے کہاکہ پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتیں جموریت کے استحکام کے لئے متحد ہیں عمران خان اور طاہر القادری اپنے غیر جمہوری اقدام کے ذریعے جمہوریت کو ڈی ریل اور ملک کو تباہ کرنے کی پالیسی ترک کردیں ورنہ قوم انہیں کبھی معاف نہیں کریگی۔