سینیٹ الیکشن: خورشید شاہ ووٹ کاسٹ کرنے کیلیے پولیس کسٹڈی میں اسلام آباد روانہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

سکھر (اصل میڈیا ڈیسک) پی پی رہنما خورشید شاہ پراڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے لیے جیل پولیس کی کسٹڈی میں اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ساڑھے 17 ماہ بعد اسمبلی میں داخل ہوں گے اور وہ قومی اسمبلی میں کل ہونے والی پولنگ میں ووٹ کاسٹ کریں گے جب کہ اپوزیشن کی جانب سے خورشید شاہ کے استقبال کی تیاریاں بھی کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ خورشید شاہ کو 18 ستمبر 2019 کو نیب نے اسلام آباد سے حراست میں لیا تھا جس کے بعد انہیں سکھر منتقل کیا گیا۔

پی پی رہنما کی گرفتاری کے بعد قومی اسمبلی کے متعدد اجلاسوں می شرکت کےلیے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے لیکن عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی وجہ سے وہ شریک نہ ہو سکے۔