سروسز ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، لڑکی جاں بحق

Services Hospital

Services Hospital

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے سروسز ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 16 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی۔ مشتعل لواحقین نے مشتعل ہو کر ایمرجنسی میں توڑ پھوڑ کی۔ لاہور گردہ کے مرض میں مبتلا لاہور کینٹ کی 16 سالہ سندس کو گزشتہ رات علاج کے لیے سروسز ہسپتال لایا گیا جہاں تقریبا پانچ بجے کے قریب اس کی موت واقع ہو گئی۔

سندس کے لواحقین نے ڈاکٹروں کی غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے توڑ پھوڑ شروع کر دی اور ان ڈور وارڈ میں مشینیں اور بیڈ توڑ دیئے جس پر پولیس کو طلب کرنا پڑا۔ ڈاکٹروں نے اس اقدام کی شدید مذمت کی اور کام کرنے سے انکار کر دیا۔ پولیس نے آ کر دونوں پارٹیوں سے معافی نامہ پر دستخط کروائے جس کے بعد سندس کی لاش لواحقین کے سپرد کر دی گئی ہے۔