حق پرست قیادت کا شاہ فیصل کالونی کے عوام کے لئے ایک اور عوامی کارنامہ، سرد خانہ اور ڈسپنسری کا قیام

کراچی : حق پرست قیادت کا شاہ فیصل کالونی کی عوام کے لئے ایک اور عوامی کارنامہ، شاہ فیصل کالونی میں سرد خانہ اور ڈسپنسری کا قیام حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیا قادری نے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا نے کے ساتھ ساتھ صحت کی بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے شاہ فیصل کالونی میں تمام غیر فعال سرکاری طبی اداروں کو فعال بنا یا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے اپنے قائد محترم الطاف حسین کے فلسفہ عوامی خدمت کی تقلید کرتے ہوئے اپنی کاوشوں سے شاہ فیصل کالونی کے عوام کے لئے سرد خانہ و ڈسپنسری پر جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر محکمہ ہیلتھ کے افسران کی جانب سے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کو سرد خانہ اور ڈسپنسری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ شاہ فیصل کالونی کا واحد سرد خانہ اور ڈسپنسری ہو گا جو 24گھنٹے عوام کو بنیادی صحت کی سہولت فراہم کرے گا رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے اس موقع پر بتا یا کہ حق پرست قیادت قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوام کو ہر شعبے میں سہولت پہنچانے کے لئے شب روز مصروف ہے۔

انہوں نے اس موقع پر موجود محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کو موثر بنا نے کے لئے حفاظتی ٹیکوں کے مراکز کو فعال بنایا جائے اور روٹین ایمونائزیش کے حوالے سے عوامی شعور کی آگاہی پیدا کی جائے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ شاہ فیصل کالونی میں قائم کارڈک ایمرجنسی سینٹر ،میٹرنٹی ہوم اور 50بستروں کے ہسپتال میں طبی عملے اور اسٹاف کی کمی کو پورا کرکے اسے فعال بنا یا جائے۔

تاکہ عوام صحت کی سہولتوں سے استفادہ حاصل کرسکیں نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے کوشاں ہیں اور انشا اللہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے خوشحال معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں گے۔

Nishat Zia Qadri Visit

Nishat Zia Qadri Visit