شہید بے نظیر بھٹو ویمنز کرکٹ چیلنج ٹرافی ٹی20 اگلے ماہ ہوگی

Shaheed Benazir Bhutto

Shaheed Benazir Bhutto

پاکستان (جیوڈیسک)دوسری شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ویمنز کرکٹ چیلنج ٹرافی ٹی ٹوینٹی چار سے سات مارچ تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور زرعی ترقیاتی بینک کے زیر اہتمام ہونے والے ٹورنامنٹ میں شامل خواتین کی چھ ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پول اے میں پنجاب، سندھ اور بلوچستان جبکہ پول بی میں زرعی تقیاتی بینک، فیڈرل کیپیٹل اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں شامل ہیں گی۔ ایونٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی بھی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کریں گی۔