شیخوپورہ : باہو مان میں فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق، دوسرا زخمی

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ کے موضع باہومان میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق اوردوسرا زخمی ہو گیا ، چند روز قبل بھی اسی گاوں میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق موضع باہومان میں مخالفین نے فائرنگ کر کے 2 بچوں 9 سالہ سلمان اور 10 سالہ الطاف کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے، زخمیوں کو پہلے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال شیخوپورہ لایا گیا، جہاں سے انہیں تشویش ناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا جہاں ایک بچہ دم توڑ گیا۔