شکار پور میں درگاہ کے قریب بم دھماکہ کھلی دہشتگردی ہے، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ شکار پور میں درگاہ حاجن شاہ ماری کے قریب ہونے والا بم دھماکہ کھلی دہشتگردی ہے اور ملک و قوم کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے شکار پور میں درگاہ حاجن شاہ ماری کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں انتہا پسندی اور دہشتگردی عروج پر پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ انتہا پسند اور سفاک دہشتگرد ملک و قوم کو غیر مستحکم کرنے اور اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے تسلسل کے ساتھ خودکش حملے، بم دھماکے اور دہشتگردی کی کاروائیاں کر رہے ہیں، انھیں گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔