شارٹ فال ساڑھے پانچ ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا

Five thousand MW

Five thousand MW

لاہور (جیوڈیسک) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے پانچ ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ لاہور وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی پیداوار 12 ہزار میگاواٹ جبکہ طلب 17500 میگاواٹ ہے۔ 322 ارب روپے ادا کرنے کے باوجود پاور پلانٹس کو ایندھن کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آئی پی پیز ابھی بھی 60 فیصد صلاحیت پر چل رہی ہیں جبکہ گدو، جامشورو اور مظفرگڑہ پاور پلانٹس کے متعدد پاور سٹیشن بند ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ہوا ہے۔