سیالکوٹ کے سرحدی علاقوں کے مکین دہری مشکلات کا شکار

Sialkot Border

Sialkot Border

سیالکوٹ (جیوڈیسک) سیالکوٹ کے سرحدی علاقوں کے عوام تقریباً چھ ماہ سے مشکلات سے دور چار ہیں۔ سیلاب کے بعد بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تحصيل پسرور کا سرحدی علاقہ عمرانوالی چارواہ سیکٹر کی حدود ميں شامل ہے۔ بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سب سے زیادہ نشانہ چارواہ سيکٹر کو بنايا جارہا ہے۔ ان علاقوں کو تقریباً چھ ماہ قبل بھارتی فائرنگ کا سامنا رہا۔

جس کے کچھ ماہ بعد طوفانی بارشوں سيلابی ريلوں نے خوب تباہی مچائی۔ سيلابی ريلے تو گزر گئے لیکن ابھی ان کے اثرات باقی تھے کہ بھارت کی جانب سے دوبارہ جارحیت شروع کر دی گئی۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہےکہ ان کا جانی اور مالی نقصان ہو رہا ہے۔