سیالکوٹ: چاروا سیکٹر میں بھارتی بارڈر فورس کی دوبار بلااشتعال فائرنگ

Indian Force

Indian Force

سیالکوٹ (جیوڈیسک) سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر پر بھارتی فوج نے جمعے کی شام اور رات گئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے بعد رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کی جانب جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے۔

دو بار چارواہ سیکٹر پربلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس سےعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ترجمان کے مطابق جمعے کی شام سات بجے اور جمعے و ہفتے کی درمیانی رات ایک بجے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کے بعد چناب رینجرز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی۔ ترجمان مطابق فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔