سکھ کمیونٹی کا وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی رہائش گاہ پر مظاہرہ

 David Cameron

David Cameron

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں سکھ کمیونٹی کے افراد نے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی رہائش گاہ ٹن ڈاؤننگ اسٹریٹ پر مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ 1984 میں سکھوں کے قتل عام میں برطانوی حکومت کے ملوث ہونے کی شفاف انکوائری کرائی جائے۔

لندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے کیے گئے اس مظاہرے میں شریک افراد بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر بھارتی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ برطانیہ اور امریکا بھارت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ انیس سوچوراسی میں ہوئے قتل عام کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان واقعات میں برطانیہ کا بھی کردار رہا ہے۔