آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کی میز بان ٹیم رحیم محمڈن ایک بار پھر کامیابی سے محروم شکست کے بعد ٹور نامنٹ سے باہر

کراچی : شاہ فیصل ٹائون کے تعاون سے رحیم محمڈن اور اُسامہ اسپورٹس کے زیر اہتمام شاہ فیصل کالونی میں فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ زکے میچوں میں ماری پور بلوچ نے مد مقابل کوہاٹ اسپورٹس کو 4-1 سے زیر کرکے برتری حاصل کرنے کے باوجود کوہاٹ اسپورٹس اپنا روایتی کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی۔

جو انہوں نے پہلے رائونڈ میں فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لئے پیش کیا تھا میچ کے دوران کھیل کے ابتدائی مرحلے میں کوہاٹ اسپورٹس کے سنیئر اسٹرائیکر کھلاڑی لیاقت چائنا نے گول کرکے اپنی ٹیم کو تاہم ان کی برتری زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی ماری پور بلوچ نے دوسرے ہاف میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کوہاٹ اسپورٹس کی مزید پیش قدمی کو روک دیا اور چار خوبصورت گول کرکے شاندار کامیابی حاصل کی ۔

فاتح ٹیم کی جانب سے راشد نے دو جبکہ آدم اور بابر نے ایک ایک گول کئے ۔ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم اُسامہ اسپورٹس نے اپنے مایہ ناز کھلاڑی رحمت کے گول کی بدولت کلفٹن شاہین کو 1-0سے شکست دے دی ۔جبکہ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے ایک اور اہم میچ میں الواجد اسپورٹس گذری نے اپنے مد مقابل مضبوط حریف میزبان ٹیم رحیم محمڈن کو 1-0سے ہرا کر میزبان ٹیم رحیم محمڈن کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا کھیل کے پہلے دورانئے میں کوئی ٹیم برتری حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

تاہم دوسرے ہاف میں ریفری طاہر قادری نے الواجد اسپورٹس کو پنالٹی ایوارڈ کی جس پر ان کے کھلاڑی منیر شاہ نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا تاہم رحیم محمڈن کے فاروڈ کھلاڑیوں نے نہایت آسان گول کرنے کے کئی اہم مواقع ضائع کئے ٹور نامنٹ کے ان میچوں میں ریفری کے فرائض سعید خان ،جاوید بنگش اور قاری طاہر نے انجام دیء جبکہ میچ کمشنر غلام فاروق تھے۔

Foot Ball Tornament

Foot Ball Tornament