سندھ اسمبلی : ڈاکٹر صغیر کو تقریر سے روکنے پر متحدہ کا واک آٹ

Sindh Assembly

Sindh Assembly

سندھ (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ڈاکٹر صغیر احمد کو طویل تقریر سے روکنے پر ڈپٹی اسپیکر اور اپوزیشن لیڈر میں تلخ کلامی ہو گئی۔ ایم کیو ایم کے ارکان ایوان سے واک آٹ کر گئے۔کراچی سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ڈاکٹر صغیر احمد کی ایک گھنٹے کی تقریر پر نثار کھوڑو نے اعتراض کیا جس پر قائم مقام اسپیکر شہلا رضا نے ڈاکٹر صغیر کو مزید وقت دینے سے انکار کر دیا۔

اس پر اپوزیشن لیڈر فیصل سبزواری اور ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ فیصل سبزواری کا کہنا تھا ڈپٹی اسپیکر انہیں ڈکٹیٹ نہیں کر سکتیں۔ ڈپٹی اسپیکر نے کہا آپ کیمسائل زیادہ ہیں تو آپ ایوان سے چلے جائیں جس پر ایم کیو ایم کے اراکین ایوان سے واک آٹ کر گئے تاہم انہیں منا لیا گیا۔