سندھ اسمبلی میں اسپیکرو ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل ہوگا

Sindh Assembly

Sindh Assembly

کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل ہوگا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی شام 4 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ سندھ اسمبلی کے 155 نومنتخب ارکان نے آج حلف اٹھالیا، اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو نے اردو، سندھ اور انگریزی زبان میں ارکان سے حلف لیا۔

ارکان کی تقریب حلف برداری کے بعدسندھ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل ہوگا، جس کے لئے کاغذات نامزدگی شام 4 بجے تک جمع کرائے جاسکتے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شام 5 اور حتمی فہرست شام 6 بجے جاری کی جائے گی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ حق رائے دہی کے ذریعے کیا جائے گا۔