سندھ کے وزیر برائے خصوصی تعلیم رفیق انجینئر انتقال کر گئے

Rafiq Engineer

Rafiq Engineer

کراچی(جیوڈیسک)سندھ کے وزیر برائے خصوصی تعلیم رفیق انجینئردل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ فیملی ذرائع کے مطابق رکن سندھ اسمبلی رفیق انجینیر آج صبح کراچی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

رفیق انجینئر کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا۔ وہ وزیر برائے خصوصی تعلیم سندھ تھے۔ رفیق انجینئر پی ایس 109 کراچی 21 سے رکن سندھ اسمبلی تھے،،ان کے انتقال پر ترجمان بلاول ہاوس نے تعزیتی بیات میں کہا کہ مرحوم ایک مزدور کا بیٹے تھے اور انہوں نے اپنی پوری زندگی پی پی پی اور بھٹو خاندان کے لئے وقف کردی تھی۔