سندھ حکومت نے بلدیاتی نظام میں ترامیم کا فیصلہ کر لیا

Sindh Government

Sindh Government

کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی نظام میں مجوزہ ترامیم کے مطابق یونین کمیٹی اور یونین کونسل کے لیے امیدوار پینل بنا کر الیکشن میں حصہ لے سکیں گے۔ آزاد امیدواروں کو بھی انتخابات کے لیے پینل بنانے کی اجازت ہو گی۔

کامیابی کے بعد آزاد امیدوار تین دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق بلدیاتی نظام میں ترامیم کے لیے گورنر سندھ آرڈیننس جاری کر سکتے ہیں۔