سندھ ہائیکورٹ کا وزیراعلی، گورنر، بلاول ہاوس سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم

SHC

SHC

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں بلاول ہاوس، وزیراعلی ہاوس، گورنر ہاوس سمیت اہم مقامات کے اطراف میں کھڑی رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ ایس پی ساوتھ کا کہنا تھا کہ مختلف کالعدم تنظیموں کی جانب سے حملوں کا خطرہ ہے۔

اس لیے بلاول ہاوس، وزیراعلی ہاوس، قونصل خانوں کے تحفظ کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔ جس پر عدالت نے کہا کہ اگر دہشت گردی کے خطرات ہیں توان مقامات پرفول پروف سیکیورٹی دی جائے، سیکیورٹی کے نام پر سڑکیں بند کر کے عوام کو پریشان کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔