سندھ ہائیکورٹ : نوشہرو فیروز میں نئی انتخابی حلقہ بندیاں کرنے کا حکم

Sindh High Court

Sindh High Court

کراچی (جیوڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے 30دن میں نوشہرو فیروز میں نئی انتخابی حلقہ بندیاں کرنے کا حکم دے دیاہے۔ نوشہروفیروز میں آبادی کے تناسب سے منصفانہ انتخابی حلقہ بندیوں کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ حلقہ بندی ایکٹ کے تحت مردم شماری کے بغیر نئی حلقہ بندی نہیں ہوسکتی،جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کا موقف مسترد کردیااور حکم دیا کہ30دن میں نئی انتخابی حلقہ بندیاں کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔