سندھ ہائی کورٹ میں 8، بلوچستان ہائی کورٹ میں 3 ایڈیشنل ججوں کا تقرر

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر سندھ ہائی کورٹ کے 8 اور بلوچستان ہائی کورٹ کے 3 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات کیے جانیوالوں میں شکیل احمد محمد اعجاز سواتی اور محمد کامران ملاخیل شامل ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے شوکت علی میمن کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی (سینٹرل)، اشرف جہان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شاہنواز طارق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی عبدالمالک گاڈی کو رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

نذر اکبر، محمد جنید غفار، محمد ظفر احمد راجپوت اور حسن فیروز کو ایڈیشنل جج سندھ ہائی کورٹ تعینات کرنے کی منظوری دی۔ دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر جے یو آئی ف کے اکرم درانی کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دیدی۔

اکرم درانی کو آئین کے آرٹیکل 92 ون کے تحت وفاقی وزیر بنانے کی سمری منظور کر لی۔ اکرم درانی ایک دو روز میں وفاقی وزیر کا حلف لیں گے۔ حلف برداری کے بعد اکرم درانی اپنا آفس سنبھال سکیں گے۔