سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونلز غیرآئینی ہونے کی بنیاد پر تحلیل کردیئے

Election comition

Election comition

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونلز غیر آئینی ہونے کی بنا پر تحلیل کردیئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ججوں کے نام تجویز کرنے کی درخواست بھی کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے الیکشن ٹریبونل غیر آئینی ہونے کی بنا پر تحلیل کردیئے گئے۔سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے 3 ٹربیونل کے ججز کی تقرری کو غیر آئینی قرار دیا گیا تھا۔