سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے ذیادہ قیدی ہیں، منظور وسان

Sindh

Sindh

سندھ (جیوڈیسک) صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے ذیادہ قیدی ہیں، جیلوں میں آٹھ ہزار قیدیوں کی جگہ پر چودہ ہزار قیدی ہیں، جس کی وجہ سے جیلوں کی سیکیورٹی کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر امریکن قونصلیٹ جنرل کراچی کے افسران کو نورجی مکنامارا اور کیشیا ٹامس سے ملاقات میں کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی، سیاسی صورتحال اور جیلوں میں قیدیوں کی سیکیورٹی و دیگر امور سے متعلق بات چیت کی گئی۔ منظور وسان سے امریکی وفد کی ملاقات، باہمی امور و صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ سینٹرل جیل کراچی، سکھر اور حیدرآباد کو سیکیورٹی کی ذیادہ ضرورت ہے اور جیل پولیس کو تربیت کیلئے بیرون ملک بھیجا جارہا ہے جبکہ سینٹرل جیل کراچی کی سولہ فوٹ دیوار کی تعمیر جاری ہے۔