سندھ کے صوبائی وزیر مکیش چاؤلہ سے قلم دان واپس لے لیا گیا

Mukesh Chawla

Mukesh Chawla

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش چاؤلہ سے قلم دان واپس لے لیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے محکمہ ایکسائز کااضافی قلم دان صوبائی وزیر جنگلات گیان چند کو دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، حکومت سندھ نے چھٹی کے روز مکیش چاؤلہ سے قلم دان واپس لینے کا نوٹی فکیشن جاری کیا، مکیش چاؤلہ کے پاس اب صرف محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلم دان رہ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت کی ناراضگی کے باعث مکیش چاؤلہ سے محکمہ ایکسائز کا قلم دان واپس لیا گیا۔ مکیش چاؤلہ ساڑھے 6 سال سے ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے وزیر تھے۔