سر بجیت کی حالت بدستور نازک، اہل خانہ آج پاکستان پہنچیں گے

Sarabjit Singh

Sarabjit Singh

لاہور(جیوڈیسک)جمعے کے روز لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ساتھی قیدیوں کے تشدد کا شکار ہونے والا سربجیت سنگھ اب بھی جناح ھسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ اس کی حالت بدستور تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ سربجیت سنگھ کو جناح اسپتال کے آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق سربجیت کے چہرے پر خاصی سوجن ہے اور اس کے دماغ میں خون جم جانے سے وہ اب تک ہوش میں نہیں آ سکا۔ دوسری طرف سربجیت سنگھ کی بیوی ، بہن اور دو بیٹیوں کو پاکستان کا ویزا مل گیا ہے اور آج صبح 11 بجے ان کی براستہ واہگہ، لاہور آمد متوقع ہے۔