غلامی سے بدتر ہے بے یقینی

Afghanistan

Afghanistan

آج حالات گھمبیر ہیں ملک کو داخلی اور خارجی لحاظ سے بیک وقت کئی چیلنجز کا سامنا ہے خطے کی صورت ِ حال عجب ہے ایک طرف افغانستان ہے تو دوسری طرف بھارت دونوں جانب سے ہمیں ٹھنڈی ہو انہیں آ رہی ہر وقت توپوں کا رخ ہماری جانب رہتا ہے، بھارت تو خیر ہمارا ازلی دشمن ہے اس نے آج تک پاکستان کو دل سے تسلیم ہی نہیں کیا لیکن افغانستان کو کیا ہوا۔

اس سے ہمارے کئی رشتے جڑ ے ہوئے ہیں مذہبی، سماجی، معاشرتی، تہذیبی۔افغانستان سے ہمارا براہ راست کوئی تنازعہ بنتا ہے نہ کوئی تنازعہ ہے لیکن عجیب بات ہے ایک مسلم برادر ملک ہونے کے باوجود افغانستان کے ماضی اور حال کے تمام حکمرانوں نے ہمیشہ پاکستان کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی ہے۔

دنیا تسلیم بھی کرتی ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں بدقسمتی سے سب سے زیادہ تنقید اور الزامات بھی پاکستان پر لگائے جارہے ہیں اس سے بڑی اور کیا منافقت ہوسکتی ہے جو مغربی دنیا ،اس کے گماشتے اور افغان حکمران پاکستان سے کر رہے ہیں۔

علامہ اقبال نے تو واضح کہا ہے۔ غلامی سے بدتر ہے بے یقینی امریکہ، برطانیہ اور اس کے اتحادی ممالک پاکستان پر الزام تراشی بھی کرتے ہیں۔۔

پاکستان کو امداد اور قرضے بھی دیتے ہیں ہماری کسی بات پر یقین کر نے کیلئے بھی تیار نہیں یہی حال بھارت کا ہے جس کے قریباً تمام سیاستدان پاکستان پر دراندازی اور دہشت گردی کے الز امات بڑے دھڑلے سے لگاتے ہیں۔

Poverty

Poverty

آج تک انہوں نے منہ میں زبان نہیں ڈالی اور بھارتی حکمران پاکستان سے تجارت کیلئے مضطرب بھی رہتے ہیں سارک ممالک کی تنظیم اور دولت ِ مشترکہ کے پلیٹ فارم سے پاکستان سے معاہدے بھی جاری ہیں اور ہماری مخالفت بھی۔ پاکستان تو پہلے ہی بہت سے مسائل سے دو چار ہے۔

جن میں غربت، مہنگائی، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی سرفہرست ہیں برِ صغیرمیں پائیدار امن کیلئے امریکہ، برطانیہ اور اس کے اتحادی ممالک، افغانستان اوربھارت کو منافقانہ پالیسی ترک کرنا ہوگی جیو اور جینے دو کے اصول کے تحت پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی تمام پالیسیاں ختم کرنا ہوں گی۔

یہی مسائل کا آسان اور سادہ حل ہے امریکہ اور برطانیہ۔ ہمیں اپنا دوست کہتے ہیں تو پھر پاکستان پر اعتماد بھی کریں یہی دوستی کا تقاضا ہے ورنہ کھوکھلے دعوؤں سے پاکستانی قوم کو زیادہ دیر بہلایا نہیں جا سکتا۔

Abrar Siddiqui

Abrar Siddiqui

تحریر : ابرار صدیقی