اسنیپ چیٹ کی ٹوٹی ہوئی ‘اسٹریکس’ کو کیسے واپس لائیں؟

Snap Chat

Snap Chat

کیلیفورنیا : واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی طرح سوشل میڈیا سائٹ اسنیپ چیٹ کو بھی نوجوانوں کی بڑی تعداد اپنی تفریح کیلئے استعمال کرتی ہے اور اپنے دوستوں کو پل پل کی خبر دینے میں یہ سائٹ کافی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

اسٹریکس کسی سلسلے کو جاری رکھنے کو کہا جاتا ہے اور اسنیپ چیٹ پر اسٹریکس نامی منفرد قسم کی سرگرمی صارفین کی توجہ کا مرکز ہے جس کے تحت دو صارفین کو آپس میں 24 گھنٹے کے دوران کسی تصویر یا ویڈیو کا تبادلہ کرنا ہوتا ہے جس سے اسٹریک برقرار رہتی ہے۔

اسٹریک کے نمبر دوستوں کے نام کے آگے لکھے دکھائی دیتے ہیں۔

تاہم اسنیپ چیٹ کے صارفین لمبی چلنے والی اسٹریک کے ٹوٹ جانے پر اکثر افسردہ ہوجاتے ہیں، آج ہم آپ کو ٹوٹی ہوئی اسٹریک کو واپس اسی نمبر سے شروع کرنے کا طریقہ بتائیں گے۔

اب آپ کے پاس تصویر میں دکھائی جانیوالی (بائیں ہاتھ کی جانب سے پہلی تصویر) اسکرین نمودار ہوگی، اس میں Contact us کا آپشن منتخب کرلیں۔

اس کے بعد تیسرے آپشن کا انتخاب کریں، اب ایک چھوٹا سا فارم دیا جائے گا جسے فِل کرنا ہوگا، اسے فِل کرنے کے محض کچھ دیر بعد ہی آپ کی ٹوٹی ہوئی اسٹریکس بغیر کسی نقصان کے دوبارہ سے شروع ہو جائیں گی۔