شنکیاری میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، 4 ڈاکو ہلاک، ایس ایچ او جاں بحق

Mansehra

Mansehra

مانسہرہ (جیوڈیسک) مانسہرہ کے علاقے شنکیاری میں بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس کے مطابق بینک ڈکیتی میں ناکامی پر فرار ہونے والے ملزمان اورپولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

جس میں ایس ایچ اوشنکیاری سٹی تھانا جاں بحق ہو گئے، پولیس مقابلے میں5 ڈاکو ہلاک، 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں میں اے ایس پی، ایس ایچ او تھانا صدر بھی شامل، پولیس کے مطابق ڈاکو تقریبا ساڑھے 3 کروڑ روپے لے کر فرار ہو رہے تھے۔