سوشل نیٹ ورکس پر پابندی کا کوئی ارادہ نہیں، وزیر داخلہ

Nisar Ali Khan

Nisar Ali Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے واضح کیا ہے کہ سوشل نیٹ ورک پر پابندی کا کوئی ارادہ نہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی طور پر سوشل نیٹ ورک پر پابندی کے خلاف ہیں۔ موبائل یا سوشل نیٹ ورک پر پابندی سے عوام کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے سوشل نیٹ ورک پر پابندی سیمتعلق خط کا جواب آئندہ چند روز میں دے دیاجائے گا۔

ترجمان وزارت داخلہ نے بھی کہا ہے کہ سوشل نیٹ ورک بند کرنے کی خبریں درست نہیں۔ پی ٹی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل نیٹ ورک کی بندش سے متعلق کوئی ہدایات نہیں ملی۔