کچھ نروس ہوں، منقسم مینڈیٹ کے نتائج اچھے نہیں ہونگے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نے کہا ہے کہ منقسم مینڈیٹ کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔ پارلیمنٹ میں ایجنڈے سے متفق ہونے والی جماعتوں سے اتحاد کر سکتے ہیں۔

لاہور: (جیوڈیسک) میاں نواز شریف نے زرائع کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے دن وہ کچھ نروس ہیں۔ وہ وزیراعظم نہ بن سکے تو اپوزیشن لیڈر تو ہیں ہی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ ملک کومضبوط مینڈیٹ کی ضرورت ہے۔

منقسم مینڈیٹ کے نتائج گزشتہ پانچ سالوں سے بھی ابتر ہوسکتے ہیں۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ سابق حکومت کی مدت پوری ہونے اور جمہوریت کی کامیابی سے منتقلی پر وہ بہت خوش ہیں۔ الیکشن جیتنے کے بعد مشترکا ایجنڈے پر اتحاد کر سکتے ہیں۔

میاں نواز شریف نے کہا کہ اگر وہ اقتدار میں آئے تو بھارت سے تعلقات کی بحالی کا عمل وہیں سے شروع کریں گے جہاں 1999 میں چھوڑا تھا۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنا موقف دہرایا کہ جمہوری نظام میں وزیراعظم آرمی چیف کا باس ہوتا ہے۔