جنوبی بحرہند میں صبح ہوتے ہی ملائیشین طیارے کی تلاش دوبارہ شروع

Malaysians Arcraft

Malaysians Arcraft

کوالالمپور (جیوڈیسک) جنوبی بحرہند میں صبح ہوتے ہی 14 روز سے لاپتا ملائیشین طیارے کی تلاش کا کام دوبارہ شروع کر دیا گیا۔ ملائیشین حکام کا کہنا ہے کہ بحرہند میں تیرتی اشیا ممکنہ طور پر لاپتا مسافر طیارے کے ٹکڑے ہو سکتے ہیں اور انھیں یقین ہے کہ ان اشیا تک پہنچنے پر طیارے کے بارے میں نئی معلومات سامنے آسکتی ہیں۔

آسٹریلین میری ٹائم اتھارٹی نے 4 جہازوں کو پرتھ کے جنوب مغرب میں 25 ہزار کلومیٹر دور سمندر میں 23 ہزار مربع کلو میٹر کے علاقے کی تلاش کا کام سونپا ہے جو سیٹلائٹ سے ملنے والی تصاویر کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ رائل آسٹریلین نیوی کا ایک جہاز نشان دہی کیے گئے علاقے کی جانب بڑھ رہاہے۔ طیارے کے ممکنہ ٹکڑوں کی سیٹلائیٹ تصاویر 16 مارچ کولی گئی تھیں۔ ان میں سے ایک کی لمبائی 24 میٹر اور دوسرا 5 میٹرلمبا ہے۔